Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / جاپان میں زلزلہ کا جھٹکا سونامی کا خطرہ نہیں

جاپان میں زلزلہ کا جھٹکا سونامی کا خطرہ نہیں

ٹوکیو ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کا جنوبی علاقہ ایک زبردست زلزلہ کے جھٹکے سے لرز گیا۔ حالانکہ نہ تو سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے اور نہ ہی کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع ہے۔ ریختر پیما پر زلزلہ کی شدت 6-0 نوٹ کی گئی جو جزیرہ میاکو کے سمندر میں محسوس کیا گیا۔ یو ایس جیولوجیکل سروے نے یہ اطلاع دی۔ البتہ جاپان کی موسمیات ایجنسی نے سمندر کی سطح میں معمولی تبدیلیوں کی پیش قیاسی کی ہے لیکن سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ میاکو ایک چھوٹا جزیرہ ہے جس کی آبادی 55000 نفوس پر مشتمل ہے اور یہ ٹوکیو سے 1840 کیلو میٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT