Wednesday , August 16 2017
Home / Top Stories / جاپان میں زلزلے سے نو افراد ہلاک، متعدد زخمی

جاپان میں زلزلے سے نو افراد ہلاک، متعدد زخمی

ٹوکیو ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جاپان میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی حصے میں آئے زلزلے میں کم سے کم نو افراد ہلاک اور 250 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ منہدم ہونے والی عمارتوں کے نیچے مزید افراد کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔ یہ زلزلہ کیوشو جزیرے پر کماموٹو پریفیکچر (ضلع) کے مشرق میں آیا۔ زلزلے کے باعث ہزاروں افراد مکانات سے باہر نکل آئے اور متعدد نے رات سٹرکوں پر گذاری۔ 6.4 کی شدت سے آنے والے زلزلے کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ کیوشو جزیرے پر واقع نیوکلیئر پلانٹ محفوظ بتائے جاتے ہیں اور وہاں کام معمول کے مطابق ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کے 40 منٹ بعد 5.7 شدت کا جھٹکا بھی محسوس کیا گیا۔ ایک مقامی پولیس اہلکار نے بتایا ’جھٹکے بہت شدید تھے جنھیں میں برداشت نہ کر سکا۔‘ جاپان کے ریڈ کراس ہاسپٹل کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ان کے پاس اب تک 254 زخمی افراد آئے ہیں جن میں سے 15 شدید زخمی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے علاقوں میں موجود ریڈ کراس کی میڈیکل ٹیمیں ہمارے ہاسپٹل میں جمع ہو رہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT