Tuesday , July 25 2017
Home / دنیا / جاپان میں سیلاب ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی

جاپان میں سیلاب ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی

ٹوکیو ۔ 11 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جاپان کے جنوبی علاقوں میں جو شدید بارش اور سیلاب سے متاثر تھے ۔ وہاں ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی جب کہ راحت اور بچاؤ کاری عملہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ اپنی پوری توانائی کے ساتھ پھنسے ہوئے مزید 100 افراد کو بچانے کوشاں ہے ۔ کیونشو میں محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ گذشتہ ہفتہ جنوب مشرقی جزیرہ کو دریاؤں میں طغیانی کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا تھا جس میں کئی مکانات ، سڑکیں اور اسکولی عمارتیں منہدم ہوگئی تھیں ۔ اس طرح ہزاروں متاثرین کو عبوری شیلٹرس میں پناہ لینی پڑی ۔ دریں اثناء چیف کابینی سکریٹری یوشیہدے سوگا نے بھی اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے 25 افراد کی ہلاکت اور دیگر 25 افراد کے لاپتہ ہونے کی توثیق کی ۔ سیلاب اور بارش کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس وقت 12000 افراد بچاؤ اور راحت کاری میں مصروف ہیں ۔ وزیراعظم شیزوابے نے اپنا دورہ ایسٹونیا منسوخ کردیا ہے تاکہ اس آفت سماوی کے وقت وہ ملک میں موجود رہتے ہوئے عوام سے اظہار یگانگت کرسکیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT