Tuesday , October 17 2017
Home / دنیا / جاپان میں 2019ء میں نئے شہنشاہ کی تخت نشینی

جاپان میں 2019ء میں نئے شہنشاہ کی تخت نشینی

ٹوکیو۔ 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جاپان میں اب شہنشاہ ایتہیو کو سبکدوش کرتے ہوئے 2019ء میں ان کے سب سے بڑے بیٹے کی تاج پوشی کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ 200 سالوں کے دوران ملک میں پہلی بار شہنشاہیت کی تبدیلی کیلئے قانون فریم ورک کا مطالعہ کیا جارہا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ 83 سالہ شہنشاہ نے گزشتہ سال اگست میں کہا تھا کہ ان کی بڑھتی عمر اور گرتی ہوئی صحت کی وجہ سے وہ شہنشاہ کے تخت پر برقرار رہنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔ دوسری طرف ملک کے اہم اخبارات جیسے یومی اوری، اساہی، مینچی اور نکیٹی نے بھی نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ 56 سالہ ولیعہد ناروہیتو یکم جنوری 2019ء کو اپنے والد کے جانشین ہوں گے۔
خراب موسم سے جاپان کی مصنوعی سیارہ لانچنگ ملتوی
ٹوکیو۔11جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کی خلائی ایجنسی نے خراب موسم کی وجہ سے دنیا کے سب سے چھوٹے مصنوعی سیارہ کو خلا کی مدار میں نصب کرنے والے راکٹ کے لانچ کو کل ملتوی کردیا۔” جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی” کے ترجمان نے آج بتایا کہ اس کا آغاز کل یعنی 10 جنوری کو مقرر تھا مگر خراب موسم کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا ہے ۔ اس لانچ کے ذریعے 10 میٹر طویل ایک ایس ایس – 520 راکٹ کی مدد سے تین کلو گرام وزنی اور 14 انچ طویل مصنوعی سیارہ کو خلا میں بھیجنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ یہ مصنوعی سیارہ زمین سے متعلق تصاویر اور دیگر اعدادو شمار کو بھیجنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔فی الحال یہ نہیں بتایا گیا کہ اب اسے کب لانچ کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT