Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / جاپان میں 2020ء اولمپکس سے قبل جرائم کی سازش کا بل منظور

جاپان میں 2020ء اولمپکس سے قبل جرائم کی سازش کا بل منظور

ٹوکیو، 21مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کی کابینہ نے سال 2020 میں ھونے والے ٹوکیو اولمپکس جیسی اہم سرگرمیوں کے دوران دہشت گردانہ واقعات کے خدشے کے پیش نظر آج ایک بل کو منظوری دی جس میں جرائم کی سازش رچنے والوں کو سزا دینے کی تجویز ہے ۔ناقدین نے اسے شہری آزادی کے لئے خطرہ بتایا ہے جبکہ حکام نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس جیسے کھیل کو دہشت گردوں کی طرف سے نشانہ بنائے جانے کے خدشات کو روکنے کے لئے اس قانون کی ضرورت تھی۔  مرکزی کابینہ سکریٹری یوشي ھیدے سوگا نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ دہشت گردی کی موجودہ صورت حال اور اگلے تین برسوں کے دوران ہونے والے اولمپکس اور پیرا اولمپکس کے واقعات کو دیکھتے ہوئے دہشت گردی سمیت منظم جرائم کو روکنے کے لئے پوری تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ جاپان کی حکومت 2000 کے بعد سے تین بار ایسا بل لانے کی کوشش کر چکی ہے لیکن اس بار اس کو عملی جامہ پہنائے جانے کا امکان ہے ۔ اس سال اقوام متحدہ نے بین الاقوامی منظم جرائم کے خلاف ایک تجویز قبول کیا تھا۔ چونکہ وزیر اعظم شنزو آبے کی قیادت والے حکمراں اتحاد کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل ہے اور بیرون ملک میں ہو نے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد اولمپکس کے دوران دہشت گردی کے تعلق سے لوگوں کی تشویشات بھی بڑھ گئی ہیں۔ تاہم کیوڈو نیوز ایجنسی کی طرف سے 12 مارچ کو جاری ہونے والے ایک سروے کے مطابق 45.5 فیصد لوگوں نے اس بل کی مخالفت کی ہے جبکہ 33 فیصد نے اس کی حمایت کی۔مسٹرسوگا نے کہا کہ یہ قانون صرف دہشت گردی کے واقعات اور دیگر منظم جرائم میں شامل گروپوں پر نافذ ہوگا اور شہری گروپوں یا ورکرز ایسوسی ایشن کی “جائز سرگرمیوں” پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔

TOPPOPULARRECENT