Friday , October 20 2017
Home / دنیا / جاپان میں 5.6 شدت کا شدید زلزلہ

جاپان میں 5.6 شدت کا شدید زلزلہ

ٹوکیو۔ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو اور اس کے نواح میں پیر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ریختر پیما پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں شدید زلزلے سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ادھر حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مقام دارالحکومت ٹوکیو کے شمال میں تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق زلزے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ اس سے عمارتیں لرزنا شروع ہو گئیں۔ زلزلے کے بعد بلٹ ٹرین اور دیگر ٹرین سروس کو بند کر دیا گیا۔ تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ جاپان میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT