Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / جاپان میں 6.0 شدت کا زلزلہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں

جاپان میں 6.0 شدت کا زلزلہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں

ٹوکیو 20 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) جاپان میں آج مسلسل دوسرے دن بھی ایک طاقتور زلزلہ محسوس کیا گیا تاہم اس میں کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ حکام نے کہا کہ اس کی شدت زلزلہ پیما پر 6.0 ریکارڈ کی گئی ہے اور یہ شمالی جاپان کے ساحلی علاقہ میں محسوس کیا گیا ۔ جاپانی موسمیات ایجنسی نے کہا کہ زلزلہ کے باوجود فوری طور پر سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ ساحل جاپان پر کل جنوبی فوکوشیما میں 5.3 شدت کا زلزلہ بھی محسوس کیا گیا تھا ۔ کل بھی کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں تھی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT