Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / جاپان کو ماروتی کاروں کی برآمد : مودی

جاپان کو ماروتی کاروں کی برآمد : مودی

نئی دہلی۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ’’میک اِن انڈیا‘‘ مساعی کے ایک حصہ کے طور پر ملک میں بنائی جانے والی ’’ماروتی سوزوکی کاریں‘‘ پہلی مرتبہ جاپان کو برآمد کی جائے گی۔ مودی نے آج یہاں ہند ۔ جاپان بزنس لیڈرس فورسم سے خطاب کے دوران کہا کہ ’’یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جاپان بھی اب ہندوستان سے کاریں درآمد کرے گا اور ماروتی کی جانب سے یہ کاریں بنائی جائیں گی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’ماروتی (سوزوکی) یہاں تیار کی جائیں گی۔ جاپانی کمپنی یہاں کاریں بنائے گی اور جاپان کو یہ کاریں برآمد کی جائیں گی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور جاپان کو ایک ساتھ آگے بڑھنا چاہئے۔ نہ صرف تیز رفتار ٹرینوں کے شعبہ میں بلکہ ’’تیز رفتار ترقی‘‘ کیلئے بھی دونوں کو ایک ساتھ آگے بڑھنا چاہئے۔ ماروتی سوزوکی کے چیرمین آر سی بھارگوا نے اجلاس کے بعد کہا کہ ان کی کمپنی فی الحال ’’بیلینوکاریں‘‘ برآمد کرے گی۔ اہداف کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ سالانہ 20,000 تا 30,000 کاریں برآمد کی جائیں گی۔ دریں اثناء جاپان نے باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے 1.5 ٹریلین ین (تقریباً 83,000 کروڑ روپئے) کا ’میک اِن انڈیا‘ فنڈ تشکیل دیا ہے جبکہ ہندوستان نے بھی جاپان انڈسٹریل ٹاؤن شپس میں سرمایہ کاری کیلئے ترغیبات کا خصوصی پیاکیج تیار کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT