Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / جاپان کو 2سمندری طوفانوں کا سامنا

جاپان کو 2سمندری طوفانوں کا سامنا

ٹوکیو ۔21اگست ( سیاست ڈاٹ کام) جاپان کو آج زبردست آندھی ‘ موسلادھار بارش اور زمین کھسکنے کے واقعات کے سلسلہ میں چوکسی اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ کیونکہ جاپان کو 2سمندری طوفانوں کا سامناہے ۔ سمندری طوفان ’کمپاسو‘‘ توقع ہے کہ شہر کمائشی سے 100کلومیٹر کے فاصلہ پر جاپان سے آج 9بجے ٹکرائے گا ۔ پہلے ہی سے زبردست بارش کی وجہ سے ہوکائیڈو کی دریاؤں میں سیلاب آگیاہے ۔ سمندری طوفان منڈول امکان ہے شمال مغربی جزیرہ چیچیجیما سے ٹکرائے گا ‘ اس لئے انتباہ جاری کیا گیاہے ۔

TOPPOPULARRECENT