Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / جاپان کے جزیرہ بونین میں 6.1 شدت کا زلزلہ

جاپان کے جزیرہ بونین میں 6.1 شدت کا زلزلہ

ٹوکیو ۔ /7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک زلزلہ جس کی شدت ریختر پیمانہ پر 6.1 ریکارڈ کی گئی جاپان کے جزائر بونین میں آج آیا ۔ سونامی کے خطرے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ ماہرین زلزلہ نے کہا کہ یہ زلزلہ 450 کیلو میٹر (280 میل) کی گہرائی میں تھا اور مقامی وقت کے مطابق 2.27 بجے صبح (جی ایم ٹی وقت کے مطابق 17:27 بجے) محسوس کیا گیا ۔ یہ جنوبی جاپان کے شیمودا علاقہ سے 770 کیلو میٹر کے فاصلہ پر تھا ۔ امریکہ کے ارضیاتی سروے اور جاپان کے محکمہ موسمیات کے بموجب زلزلہ سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ مارچ 2011 ء میں 9.0 شدت کے زلزلے کا ایک جھٹکہ محسوس کیا گیا تھا جس سے مہلک سونامی پیدا ہوئی تھی جس کے نتیجہ میں برقی اسٹیشن تباہ ہوگیا تھا اور یہ دنیا کا بدترین ایٹمی حادثہ تھا جو 1986 ء کے بعد جاپان میں آیا تھا ۔ ٹوکیو الیکٹرک ری ایکٹرس کو ہٹانے اور ان کی صفائی کرنے میں مصروف ہے جس کیلئے امکان ہے کہ کم از کم 40 سال لگیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT