Saturday , October 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / جاپان کے خلاف ہندوستان 5-1 سے کامیاب

جاپان کے خلاف ہندوستان 5-1 سے کامیاب

ڈھاکہ۔11 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) ہرمن پریت کور کے دو گولس اور ایس وی سنیل، رمن دیپ سنگھ اور للت اپادھیائے کے فی کس ایک گول سے ہندوستان نے ایشیا کپ ہاکی ٹورنمنٹ میں بہترین شروعات کرتے ہوئے جاپان کو اپنے پہلے میچ میں 5-1 کے بڑے فرق سے شکست دی۔ ہندوستان کے نئے کو چ شوارڈ مرینے نے اس طرح کوچ کے طور پراپنی فاتحانہ مہم کی شروعات کی۔ سنیل نے تیسرے منٹ میں ہندوستان کو سبقت دلائی جبکہ للت نے 22 ویں منٹ میں ٹیم کا دوسرا گول کیا۔ رمن دیپ نے 33 ویں منٹ میں اسکور 3-1 کردیا۔ہرمن پریت نے 35 ویں اور 48 ویں منٹ میں دوگول کرکے اسکور 5-1 کردیا۔ جاپان کا واحد گول کینجی کتازاتو نے چوتھے منٹ میں کیا۔ ہرمن پریت اس میچ میں اپنی ہیٹ ٹرک پوری کرسکتے تھے لیکن جاپانی گول کیپر ان کے سامنے آگئے ۔ ہندوستان کا اگلا مقابلہ میزبان بنگلہ دیش سے 13 اکتوبر کو ہوگا جبکہ وہ 15 اکتوبر کو دیرینہ حریف پاکستان کا سامنا کریں گے ۔

 

TOPPOPULARRECENT