Wednesday , August 16 2017
Home / دنیا / جاپان کے شہنشاہ علیل، نئے سال کی تقریب منسوخ

جاپان کے شہنشاہ علیل، نئے سال کی تقریب منسوخ

ٹوکیو ۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے شہنشاہ ان دنوں شدید سردی اور بخار سے متاثر ہیں جس کی وجہ سے ہر سال کے خاتمہ پر شاہی محل میں منعقد کی جانے والی تقریب کو منسوخ کردیا گیا۔ اسی دوران امپریل ہاؤس ہولڈ ایجنسی نے بتایا کہ شہنشاہ اکیہیتو گذشتہ ہفتہ سے بخار میں مبتلاء ہیں۔ تاہم انہیں اب تک افاقہ نہیں ہوا ہے جس سے نہ صرف عوام بلکہ شاہی محل میں تقریب کا اہتمام کرنے والا اسٹاف بھی تشویش میں مبتلاء تھا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہیکہ شہنشاہ 23 ڈسمبر کو 83 سال کے ہوجائیں گے اور ان کی سالگرہ تقریبات کا پروگرام برقرار ہے۔ آج کی تقریب کیلئے شہنشاہ نے وزیراعظم جاپان شینزوابے اور دیگر اعلیٰ سطحی عہدیداروں کو مدعو کیا تھا۔ انہوں نے ماہ اگست میں شاذونادر کئے جانے والے عوامی خطاب کے ذریعہ یہ واضح کردیا تھاکہ ان کی عمر اور صحت ان کے عوامی فرائض کی تکمیل میں حائل ہے۔ جاپان کا ایک سرکاری پیانل اس بات پر غوروخوض کررہا ہیکہ ایک خصوصی قانون سازی کے ذریعہ علیل شہنشاہ کی جگہ کسی خاتون کو جاپان کی ملکہ ہونے کا اعزاز دیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT