Friday , July 28 2017
Home / دنیا / جاپان کے کیوشو کی سڑکوں پر پانی اور کیچڑ پھیل گیا ، 7 ہلاک

جاپان کے کیوشو کی سڑکوں پر پانی اور کیچڑ پھیل گیا ، 7 ہلاک

آساکورہ ۔ 7 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) جاپان کے جنوبی علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں جہاں بچاؤ کاری عملہ لاپتہ افراد کو تلاش کرنے میں سرگرداں ہے ۔ اب تک 7افراد ہلاک ہونے اور بڑے پیمانے پر املاک تباہ ہونے کی اطلاع ہے ۔ کیوشو میں دریاؤں میں طغیانی ہے اور پانی کیساتھ کیچڑ بھی سارے شہر میں پھیل چکا ہے جس نے کئی سڑکوں ، مکانات کو بہادیا ہے اور اسکولی عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں ۔ بچاؤ کاری عملہ کو کیچڑ کے ڈھیر میں چلنا انتہائی دشوار ہوگیا ہے ۔ مزید برآں بارش کا سلسلہ ہنوز جاری ہونے سے شدید پھسلن بھی ہوگئی ہے اور عملہ کو قدم رکھنا مشکل ہورہا ہے جو پھنسے ہوئے اور لاپتہ لوگوں کو تلاش کررہا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق تقریبا 1100 افراد کا شہر کے دیگر مقامات سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوگیا ہے ۔ حکومت نے بھی ہلاکتوں کی تعداد 7بتائی ہے ۔ سڑک سے کیچڑ کے ڈھیر کو ہٹانے کیلئے بڑی بڑی مشینوں کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ سڑکوں پر کیچڑ کی 20 انچ دبیز چادر بچھ گئی ہے جسکی وجہ سے نقل و حرکت میں مشکلات پیدا ہوگئی ہیں ۔

میکسیکو کی جیل میں تشدد، 28 ہلاک
اکاپلکو، 7جولائی (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو کی ایک جیل میں قیدیوں کے مابین بھڑکے تشدد میں کم از کم 28 افراد ہلاک ہوگئے ۔گویریرو ریاستی سیکورٹی افسر رابرٹو الوریز نے نامہ نگاروں سے کہاکہ کہ جیل کی بیشتر سیکورٹی ونگ میں دو گروپوں کے مابین ہوئے تشدد میں 28 قیدیوں کی موت ہوگئی اور تین دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ حالیہ برسوں میں جیل کے اندر یہ سب سے بڑا تشدد ہے ۔مسٹر الوریز نے کہاکہ حکام کو کل جیل کی سب سے محفوظ سمجھی جانے والی ونگ کے اندر اور کچن کے باہر نعشیں ملی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT