Friday , October 20 2017
Home / جرائم و حادثات / جبراً وصولی والے نقلی نکسلائیٹس گرفتار

جبراً وصولی والے نقلی نکسلائیٹس گرفتار

کار ضبط ، سائبرآباد کی اسپیشل آپریشن ٹیم کی کارروائی
حیدرآباد /8 جنوری ( سیاست نیوز ) خود کو ماؤسٹ ظاہر کرتے ہوئے فلم اسٹار ، بڑے تاجرین اور سیاستدانوں سے جبراً وصولی میں ملوث دو افراد کو سائبرآباد کی اسپیشل آپریشن ٹیم ( ایس او ٹی ) نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ پی گنپتی اپنے ساتھی 23 سالہ کے انیل کمار ریڈی کی مدد سے خود کو ماؤسٹ ظاہر کرتے ہوئے عوام کو لوٹنے کا منصوبہ تیار کیا ۔ گنپتی کا تعلق مغربی گوداوری سے ہے اور اس نے بی کام کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد فلم نگر میں واقع جسٹ بریانی پوائنٹ میں سیلس مین کی حیثیت سے ملازمت کرنے لگا اور وہ فلم نگر کلب میں بھی ملازمت کیا کرتا تھا ۔ جہاں پر اس نے انیل کمار ریڈی سے ملاقات کی اور دونوں نے تعیش زندگی گذارنے کیلئے خود کو ماؤسٹ ظاہر کرنے کیلئے سی پی آئی ماؤسٹ پارٹی کے لیڈر ہیڈ تیار کرتے ہوئے کئی فلم اداکاروں ، بڑے تاجرین ، سیاست دانوں کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے نقد رقم ادا کرنے کا مطالبہ کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار دھوکہ بازوں نے جبراً وصولی کے ذریعہ ایک کار بھی خریدی تھی جسے پولیس نے برآمد کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT