Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / جبراً وصولی کی ٹولی بے نقاب

جبراً وصولی کی ٹولی بے نقاب

حیدرآباد ۔ 16 جولائی (سیاست نیوز) سائبرآباد ایسٹ کمشنریٹ میں پولیس نے ایک جبراً وصولی ٹولی کو بے نقاب کرلیا جس میں ایک کانسٹیبل اور ایک ہوم گارڈ بھی ملوث ہے۔ گرفتار ٹولی میں محکمہ پولیس کے انتہائی مضبوط شعبہ آکٹوپس سے تعلق رکھنے والا کانسٹیبل اور ہوم گارڈ بھی شامل ہے جو قماربازی کے ٹھکانوں پر پہنچ کر خود کو پولیس کی خصوصی ٹیم کے اراکین ظاہر کرتے ہوئے جبراً وصولی انجام دے رہے ہیں۔ حالیہ دنوں اس ٹولی نے اپل کے علاقہ میں سنگین واردات انجام دی تھی۔ پولیس نے 34 سالہ لنگم راما کرشنا، 36 سالہ کندولہ راجیش، 26 سالہ ٹھاکر راجو سنگھ 27 سالہ ٹھاکر پرکاش سنگھ ہوم گارڈ 34 سالہ، رفیق علی، پولیس کانسٹیبل 30 سالہ آنند سنگھ کو گرفتار کرلیا اور انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا۔

TOPPOPULARRECENT