Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / جبری وصولی ، حملہ میں زخمی شخص فوت

جبری وصولی ، حملہ میں زخمی شخص فوت

حیدرآباد /7 مارچ ( سیاست نیوز ) جوبلی ہلز حملہ کے واقعہ میں شدید زخمی شخص آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ تاہم اس قتل کے واقعہ نے پولیس چوکسی کی قلعی کھول دی کہ آیا پولیس کی فرینڈلی پولیسنگ اور مجرمین کے خلاف سخت کارروائی برائے نام دکھائی دے رہی ہے ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز 36 سالہ ناگیا سوامی نامی شخص این ایس بی نگر میں رہتا تھا ۔ جو ہفتہ نہ دینے کے سبب ایک عادی مجرم کے حملہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ ناگیا سوامی چاٹ بھنڈار کا کاروبار کرتا تھا اور اس کا کاروبار فٹ پاتھ کنارے بنڈی پر تھا ۔ اس علاقہ کا ایک سرغنہ اس شخص کو روزانہ 100 روپئے نقد معمول دینے کیلئے تنگ کر رہا تھا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق سوامی نے سابق میں اس شخص کے خلاف شکایت بھی کی تھی اور وہ بارہا ہفتہ کے مطالبہ پر اپنی آمدنی اور اخراجات بتاکر حملہ آور سے ہفتہ نہ دینے کی درخواست کر رہا تھا ۔ تاہم عادی مجرم وینکٹیش نے جو ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں جیل سے رہا ہوا تھا ۔ سوامی کے یہاں پہونچا اور اس نے ہفتہ مانگا سوامی کی جانب سے انکار پر اس نے حملہ کردیا اور شدید زخمی کرتے ہوئے راہ فرار اختیار کرلی ۔ سوامی علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ متوفی چاٹ بھنڈار سے اپنا اور اپنے افراد خاندان کا گذارا کرتا تھا ۔ اس کی بیوی کے علاوہ تین لڑکیاں پائی جاتی ہے ۔ پولیس جوبلی ہلز مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT