Saturday , October 21 2017
Home / Top Stories / جبل پور میں ایس آر کے کی ’رائیس‘ کے خلاف احتجاج

جبل پور میں ایس آر کے کی ’رائیس‘ کے خلاف احتجاج

جبل پور( مدھیہ پردیش):پولیس کے مطابق ہندوتوا کی وکالت کرنے والی مختلف تنظیموں نے آج یہاں سنیما کے باہر چہارشنبہ کے روز بالی ووڈ کے سوپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم’ رائیس‘ کے خلاف احتجاج کیا۔

پولیس نے بتایا کہ بڑی تعداد میں احتجاجی سنیما حال کے باہر ریالی کی شکل میں پہنچ کر نعرے بازی کی ۔

انہیں پولیس نے سنیما حال میں داخل ہونے سے روکا۔ہندوسیوا پریشد کے جہدکاروں نے خان پر الزام عائد کیا کہ وہ ہندوستان سے پیسہ کماتے ہیں اور ملک کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں۔

احتجاجیوں نے یہ بھی الزام عائد کیاکہ’’ پاکستانی اداکارہ ماہیرا خان نے فلم میں کام کیاہے ۔

پاکستانی اداکارہ نے ہندوستان سے دولت کمائی اور اپنے ذاتی ملک کو لیکر چلی گئی۔ پھر اس دولت کا ہندوستان کے خلاف میں استعمال کررہے ہیں‘‘۔
IANS

TOPPOPULARRECENT