Wednesday , July 26 2017
Home / عرب دنیا / جبوتی ۔ایر یٹریا سرحدی مشن سے قطری فوجی واپس

جبوتی ۔ایر یٹریا سرحدی مشن سے قطری فوجی واپس

دوحہ،14 جون (سیاست ڈاٹ کام) قطر نے جبوتی اور ایر یٹریا کے درمیان سرحد سے اپنے فوجی واپس بلالئے ہیں جہاں خلیجی ریاست سرحدی تنازعہ میں ثالث کے بطور کام کررہی تھی ۔ یہ اطلاع قطری وزارت خارجہ نے دی۔اس نے فوج واپس بلائے جانے کی وجہ تونہیں بتائی مگر یہ قدم ایسے وقت اٹھایا گیا ہے جب قطر کا اپنے بڑے پڑوسی عرب ممالک کے ساتھ بہت بڑا سفارتی تنازعہ ہے۔وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ قطر دوستانہ اور برادرانہ ممالک کے درمیان بحرانوں اور تنازعات کو سلجھانے میں غیر جانب دار سفارتی ثالث رہا ہے اور بین الاقوامی برادری میں اپنا رول نبھاتا رہے گا۔وزارت نے یہ نہیں بتایا ہے کہ کتنے فوجی واپس بلائے گئے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT