Thursday , June 29 2017
Home / سیاسیات / جب دھرتی ماں پریشان ہوتی ہے تب زلزلے آتے ہیں : مودی

جب دھرتی ماں پریشان ہوتی ہے تب زلزلے آتے ہیں : مودی

نئی دہلی 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں اپنی تقریر کا آغاز کانگریس کے نائب صدرراہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے کہا کہ تھا کہ اگر وہ نوٹ بندی پر بولیں گے تو” زلزلہ آجائے گا”۔مسٹر مودی نے کل رات اتراکھنڈ اور شمالی ہندستان میں آئے زلزلہ کے حوالے سے کہا ” میں سوچ رہا تھا کہ یہ زلزلہ کیوں آیا”۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جب لوگ گھوٹالوں کو قومی خدمت کا نام دیتے ہیں تو” نہ صرف ماں بلکہ دھرتی ماں” بھی پریشان ہوجاتی ہے اور تب زلزلے آتے ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT