Tuesday , June 27 2017
Home / ہندوستان / جتن مہتا کی ونسم ڈائمنڈس کا 7 ہزار کروڑ روپئے کا عظیم اسکام

جتن مہتا کی ونسم ڈائمنڈس کا 7 ہزار کروڑ روپئے کا عظیم اسکام

نئی دہلی ۔ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جتن مہتا کی ونسم ڈائمنڈس کا 7 ہزار کروڑ روپئے کے اسکام کی سی بی آئی تحقیقات اختتام پذیر ہوگئیں لیکن کئی سوالات کے جواب اب بھی باقی ہیں کہ کیا خاطیوں کو سزاء ملے گی؟۔ بینکوں نے سی بی آئی سے کمپنی اور اس کے انتظامیہ کے خلاف شکایت کی تھی اور تحقیقات کی درخواست کی تھی۔ سی بی آئی نے ڈائرکٹروں اور کمپنی کی شاخوں ممبئی اور سورت کے دورہ کئے۔ ڈائرکٹروں نے مکمل طور پر تعاون کیا۔ اس وقت کے آر بی آئی سربراہ رگھورام راجن نے بینکوں میں این پی ایس کے بڑھتے ہوئے دباؤ اور جائیداد و ہیروں کے شعبوں کے بڑھتے ہوئے دباؤ کی بناء پر یہ معاملہ وزیراعظم کے دفتر سے 2015ء کے نصف آخر میں رجوع کرنے کا فیصلہ کیا اور خواہش کی کہ خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے اسکام کی لاگت 17 ہزار 500 کروڑ روپئے مقرر کی تھی اور ان وجوہات کا خاکہ بھی پیش کیا تھا جو بینکوں میں تحقیقات میں تاخیر کا سبب بتاتے ہوئے پیش کی تھی۔ علاوہ ازیں انہوں نے سی بی آئی کی جانب سے مقدمات کے موقف بھی حاصل کئے تھے۔ انہوں نے توثیق کی کہ وزیراعظم کے دفتر نے اس اسکام کی تحقیقات کرتے ہوئے کہا تھا کہ دھوکہ دہندوں کے خلاف تیز رفتار اور مؤثر تحقیقات ہونی انتہائی اہم ہے تاکہ یہ پیغام دیا جاسکے کہ کوئی بھی خاطی بچ نہیں سکے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT