Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جتیندرا نامی ایم بی اے گریجویٹ سی سی بی کے جال میں

جتیندرا نامی ایم بی اے گریجویٹ سی سی بی کے جال میں

بنگلورو۔29؍اکتوبر:(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) معروف میڈیکل کالجوں میں سیٹ دلانے کے بہانے طلبا سے لاکھوں روپیوں کی رقم ہڑپنے اور انہیں دھوکہ دینے کے الزام میں شہر کی سٹی کرائم برانچ پولیس نے ایک ایم بی اے گریجویٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس کی شناخت رائچور کے ساکن جتیندرا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ طلبا کو میڈیکل سیٹ دلانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہڑپنے کے بعد وہ شہر کے پاش علاقہ لیول روڈ کے ایک اپارٹمنٹ میں مقیم تھا۔ پولیس نے اس کے پاس سے 71لاکھ روپیوں کی نقد رقم بھی برآمد کی ہے۔ چونکہ میڈیکل کالجوں میں داخلوں کا سلسلہ ان دنوں چل رہا ہے، اس نے مختلف میڈیکل کالجوں میں سیٹ دلانے کا جھانسہ دے کر طلبا سے یہ رقم حاصل کی تھی۔ جب متعلقہ کالجوں سے رابطہ قائم کیاگیا تو پتہ چلا کہ سیٹ لینے کیلئے کوئی کوشش نہیں ہوئی ہے، فوری طور پر امیدواروں کے والدین نے پولیس سے رجوع کیا، پولیس کمشنر سے جب اس سلسلے میں شکایت کی گئی ، تو پہلا معاملہ ایچ ایس آر لے آؤٹ پولیس تھانہ میں درج کیاگیا،اور بعد میں کمشنر نے یہ معاملہ سٹی کرائم برانچ پولیس کے سپرد کردیا۔ سی سی بی پولیس نے ایک خصوصی ٹیم قائم کرکے جتیندرا کو گرفتا رکرلیا۔تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ پچھلے چار سال سے یہ اسی طرح کا دھوکہ دیتا آیا ہے۔ اس سال اس نے میڈیکل سیٹ دلانے کیلئے 85لاکھ روپیوں کی رقم وصول کی تھی۔ اس کے خلاف ایچ ایس آر لے آؤٹ کے علاوہ جے پی نگر میں بھی ایک معاملہ درج کیاگیاہے۔

TOPPOPULARRECENT