Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / جدوجہد آزادی سے متعلق مقامات کو ترقی دینے مرکز کا منصوبہ

جدوجہد آزادی سے متعلق مقامات کو ترقی دینے مرکز کا منصوبہ

نئی دہلی 23 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) رائے دہندوں کو راغب کرنے کی کوشش کے طور پر بی جے پی زیر قیادت مرکزی حکومت اتر پردیش میں ایسے مقامات کو ترقی دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے جو جدوجہد آزادی سے تعلق رکھتے ہیں۔ وزارت کے ذرائع نے کہا کہ وزارت سیاحت کی جانب سے ایسے علقاوں کو ترقی دینے کا منصوبہ تیار کیا جا رہاہے جن کا مجاہدین آزادی سے اور ملک کی جدوجہد آزادی سے تعلق ہے ۔ وزارت کی جانب سے ایسے مقامات کی فہرست تیار کی جا رہی ہے ۔ ایسے مقامات کی تعداد 20 سے زائد ہوسکتی ہے ۔ وزارت نے ان مقامات کو ترقی دینے کیلئے فنڈز بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اس تعلق سے فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خیالات کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے جنہوں نے کہا تھا کہ مجاہدین آزادی کو ملک میں ان کا مقام دینے کی ضرورت ہے جس نے ایک طویل جدوجہد کے بعد آزادی حاصل کی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT