Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / جدوجہد کے جمہوری اصولوں میں یقین : جماعت اسلامی کشمیر

جدوجہد کے جمہوری اصولوں میں یقین : جماعت اسلامی کشمیر

سرینگر 10 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جموںو کشمیر جماعت اسلامی نے آج کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے پر امن جمہوری عمل پر یقین رکھتی ہے ۔ پارٹی نے کہا کہ وہ مقصد کے حصول کیلئے مسلح جدوجہد میںیقین نہیں رکھتی ۔ جماعت کے نو منتخب امیر غلام محمد بھٹ نے نے کہا کہ جماعت کبھی بھی مسلح جدوجہد کی قائل نہیں رہی ہے اور نہ مستقبل میں وہ ایسا کریگی ۔ جماعت جمہوری طریقہ میں یقین رکھتی ہے۔جماعت نے کبھی بھی مسلح جدوجہد کی تائید نہیں کی ہے اور نہ وہ مستقبل میں ایسا کریگی ۔ انہوں نے تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنے پر زور دیا۔

TOPPOPULARRECENT