Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / جدہ میں اسٹار کراٹے کلب کے ہمہ قومی چمپیئن شپس

جدہ میں اسٹار کراٹے کلب کے ہمہ قومی چمپیئن شپس

جدہ۔ 22 جولائی ۔ ( راست ) اسٹار کراٹے کلب انٹرنیشنل جدہ سعودی عربیہ کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کراٹیکاز کے مابین ایک ماہ سے جاری کتاس ، نان چاکو ، ٹیم کتاس ، اسپارنگ ، سیلف ڈیفنس کے شاندار مقابلوں اور مظاہروں کا شبابیہ اسپورٹس سٹی کے خوبصورت اسٹیڈیم میں اختتام عمل میں آیا ، جن کا انعقاد ڈپٹی گرانڈ ماسٹر محمد اسحق بلاک بیلٹ 6th Dan کی زیرتربیت کراٹیکاز کا اسٹار بلاک بیلٹ فیڈریشن سعودی عربیہ کے تعاون سے ممکن ہوسکا ۔ سعودی مہمان جناب محمد الِ حربی کی تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ فادر آف مویاتھائی آف انڈیا گرانڈ ماسٹر محمد حسین الدین عابد اور ماسٹر عبدالقیوم بلیک بیلٹ6ڈان فاؤنڈر انٹرنیشنل مارشل آرٹ اکیڈیمی مہمان خصوصی تھے ۔ کمسن کراٹیکاز کے نان چاکو ، جمناسٹک ، کتاس ، کک باکسنگ اور اسپارنگ کے شاندار مظاہرہ پر مختلف ممالک کے مہمان اور ناظرین کی داد و تحسین سے الشبابیہ کا اسٹیڈیم گونجتا رہا ۔ سال کے بہترین کراٹیکاز کا ایوارڈ بلیو بیلٹ میں خلیل الرحمن پاکستان کو قرار دیا گیاجبکہ براؤن بیلٹ کے بہترین کراٹیکاز کا ایوارڈ ہندوستان کے برنارڈ تھنکاچین نے جیت لیا۔ اور بلیک بیلٹ کے بہترین کراٹیکاز کا پروقار ایوارڈ انڈیا کے فیض لطیف کے حق میں آیا ۔ پاکستان کے اسام عرفان خان نے چمپین شپ جیت لی ۔ پاکستان کے ہی عمر نظیر نے سلور میڈل جیتا ۔ ہندوستان کے محمود سید نے برونز میڈل حاصل کیا ۔ فلپائن مارشل آرٹس کے ماسٹرس عبداﷲ اور علی ان کے ساتھ ماسٹر حبیب اسٹار کراٹے کلب انٹرنیشنل نے ججس کے فرائض انجام دیئے ۔ ڈپٹی گرانڈ ماسٹر محمد اسحق نے اپنے بلیک بیلٹ شاگردوں اسام عرفان خان ، عمر نظیر ، محمود سید ، ایوان جان ساہا کے ساتھ سیلف ڈیفنس کے مظاہرے ڈرامائی شکل میں پیش کئے۔ پروفیسر محمد حسن الدین عابد نے اپنے خطاب میں کراٹیکاز کو اس بہترین فن کو جاری رکھنے کی تلقین کی ۔ ڈپٹی گرانڈ ماسٹر محمد اسحق کی 22 سالہ انتھک محنتوں کو زبردست خراج و تحسین پیش کیا ۔ سینکڑوں ناظرین کے ساتھ جدہ کی کئی معروف تنظیموں کے اعلیٰ عہدیداروں نے اس میں شرکت کی۔ جناب نظام علی خان صدر فائین آرٹس اکیڈیمی ، ال عبیر ہیلتھ کلب شرفیہ کے فزیکل ڈائرکٹر کیپٹن عبدالطیف ، جناب ہشام شاہ ولی ، سرپرست اسٹار بلیک بیلٹ فیڈریشن ، جناب محمد العربی سکریٹری ، سعودی کارگو کے جناب سید سراج قادری ، اسٹار کراٹے کلب کے جناب سراج قریشی صدر اے آئی پی ، جناب عرفان قریشی ، ’’اسٹار دل سے کے ‘‘ کے صدر جناب فریدالدین علی خان ، انڈومی کے جناب محمد عمران ، الحامد پروٹین کے محمد الحامد کے علاوہ پاکستانی سوسائٹی کے ڈاکٹر محبوب اور ڈاکٹر فاروق کی موجودگی نے اس محفل کو مزید پُراثر بنادیا ۔ اس پروگرام کو اسٹار دل سے ، الحامد پروٹین ، پیپسی ، انڈومی اور اسٹار کنٹراکٹر نے اسپانسر کیا۔ آخر میں ڈپٹی گرانڈ ماسٹر محمد اسحاق نے شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT