Friday , June 23 2017
Home / عرب دنیا / جدہ میں ہندوستانیوں سے نور رحمن شیخ کی بات چیت

جدہ میں ہندوستانیوں سے نور رحمن شیخ کی بات چیت

جدہ ۔ 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی قونصل جنرل نور رحمان شیخ نے سفارتخانے میں ہندوستانی برادری کے معزز حضرات سے ملاقات کی تاکہ انہیں درپیش مسائل کی یکسوئی کی جاسکے اور سفارتی اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے ان کے مسائل بعجلت ممکنہ حل کئے جاسکیں۔ اس موقع پر مسٹر نور نے ہندوستانی برادری کو ای ۔ امیگریشن نظام کے بارے میں تفصیلات بتائیں جو دراصل ورکرس اور خاتون ملازماؤں کے رجسٹریشن وغیرہ کیلئے متعارف کیا گیا ہے جو یہاں مختلف ملازمتوں کے سلسلہ میں پہنچتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند اس وقت یہاں برسرکار ہندوستانی ورکرس کیلئے اپنی خدمات کو توسیع دینے کو اولین ترجیح دیتی ہے جس میں شفافیت ہو۔ لہٰذا اس سلسلہ میں سفارتخانہ کے استقبالیہ کاؤنٹر کے قریب ایک ’’زائد مشورہ ؍ تجویز باکس‘‘ نصب کیا جائے گا تاکہ لوگ اپنی تجاویز تحریری طور پر پیش کرسکیں۔ یہ تجویز بھی پیش کی گئی ہیکہ سفارتخانے میں ایک ’’جاب میلہ‘‘ کا اہتمام بھی کیا جائے جس پر غوروخوض کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT