Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جدید کلکٹریٹ میں آبدار خانہ کا افتتاح

جدید کلکٹریٹ میں آبدار خانہ کا افتتاح

سنگاریڈی19 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر میدک مسٹر رونالڈ روز اور مقامی رکن اسمبلی مسٹر چنتا پرا بھاکر نے جدید کلکٹریٹ آفس سنگاریڈی میں محفوظ پینے کے پانی (پیوریفا ئیڈ) کی فراہمی کیلئے ایک آبدار خانہ کا افتتا ح کیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر رونالڈ روز نے کہا کہ کلکٹریٹ میں بر سر خدمت ملا زمین سرکار اور ضلع کے مختلف منڈلوں و مواضعات کے سینکڑوں کی تعداد میں اپنے مسائل کی یکسوئی کیلئے کلکٹریٹ پہنچنے والے عوام کی پیاس بجھا نے احاطہ جدید کلکٹریٹ کامپلکس کے باب الداخلے کے بازو ایک محفو ظ اور صاف و شفاف پینے کے پانی (پیوریفائیڈ واٹر مشین) کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ملا زمین سرکار و عوام سے استفادہ کی خواہش کی۔اس موقع پر ڈی آر او دیا نند ‘ ضلع پراجکٹ آفیسر ایس ایس اے شیخ یاسمین باشاہ ‘ آر ڈبلیو ایس سپرنٹنڈنٹ انجینئر چکرورتی‘ اے او کلکٹر یٹ مہیپال ریڈی و دیگر موجو د تھے۔

TOPPOPULARRECENT