Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / جذبات و اندیشوں سے نجات ، کامیابی کی کلید

جذبات و اندیشوں سے نجات ، کامیابی کی کلید

’’سرینا اور میرے تجربہ میں زمین آسمان کا فرق تھا ‘‘ : گاربائین موگوروزا
پیرس۔ /5 جون (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سرینا ولیمس کو گزشتہ روز فرینچ اوپن فائنل میں شکست دیتے ہوئے اپنے کیرئیر کا پہلا گرینڈ سلام حاصل کرنے والی گاربائین موگوروزا نے کہا کہ تمام غیر ضروری جذبات اور اندیشوں سے چھٹکارہ پاتے ہوئے تمام تر توجہ کھیل پر مرکوز کرنا ان کی پہلی عظیم کامیابی ہیں ، کلیدی رول کیا ہے ۔ حالانکہ کہنہ مشق و ماہر دفاعی چمپئین سرینا سے ان کا مقابلہ دراصل تجربہ میں زمین آسمان کے فرق جیسا تھا ۔ 34 سالہ امریکی ، سرینا ولیمس تاحال 26 گرینڈ سلام فائینلس کھیلتے ہوئے 21 جیت چکی ہیں جبکہ ان سے 12 سال جونیر اسپینی کھلاڑی کاربائین صرف دوسرا فائینل کھیلتے ہوئے یہ کامیابی حاصل کی ہیں ۔ گزشتہ سال ومبلڈن فائینل میں انہیں سرینا کے ہاتھوں شکست ہوگئی تھی ۔ گاربائین موگوروزا میں اس تبدیلی کی کئی وجوہات ہیں ۔ ماضی میں وہ نفسیاتی الجھنوں سے برآنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں لیکن ان کے فرینچ کوچ سام سومک نہ صرف انہیں کھیل کی تربیت دے رہے تھے بلکہ ان کے ذہنی حالات اور انداز فکر میں مثبت تبدیلی ہونے پر بھی توجہ دے رہے تھے اور یہی وجہ ہے کہ مگوروزا نے پیرس میں اپنے خوف و اندیشوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کھیل پر توجہ مرکوز کی جس کے نتیجہ میں اس جونیر کھلاڑی کو دنیا کی نمبر ایک ماہر و تجربہ کار حریف سرینا کے مقابلہ کامیابی حاصل ہوسکی ۔ موگوروزا نے کہا کہ ’’ آپ جانتے ہیں کہ میں اچھا کھیل چکی ہوں ۔ میں نے فائنل میں رسائی حاصل کی ۔ میرے خیال میں یہ صرف اس لئے ہوسکا کہ میں دوسری باتوں پر توجہ مرکوز نہیں کی ۔ یہ سب کچھ ٹینس کورٹ پر دیکھا گیا ۔ اس بات سے قطع نظر کہ یہ کس کی باری تھی اور کس نے مقابلہ جیت لیا ‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ ’’بالخصوص کسی گرینڈ سلام میں آپ بہت زیادہ پریشان اور الجھن زدہ ہوتے ہیں ۔ میرے خیال میں بسا اوقات جذبات پر قابو پانا ہی کلیدی عنصر ہوتا ہے ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT