Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / جرائم وحادثات

جرائم وحادثات

غیر متناسب اثاثہ جات رکھنے کے الزام میں سب ڈیویژنل پولیس عہدیدار گرفتار
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : ڈائرکٹر جنرل محکمہ انسداد رشوت ستانی ریاست تلنگانہ کے بموجب محکمہ کے عہدیداروں نے کے سریندر ، سب ڈیویژنل پولیس آفیسر ، جنگاؤ ، ضلع ورنگل ان کی آمدنی کے معلوم ذرائع پر غیر متناسب اثاثہ جات رکھنے کے الزام میں ایک مقدمہ درج کیا ہے ۔ 26 اگست کو ان کی رہائش گاہ فلیٹ نمبر 101 ، نکشترا ہومس ، بالا سمدرم ، ہنمکنڈہ اور دیگر مقامات پر بیک وقت تلاشیاں لی گئیں ۔ تلاشی میں پتہ چلا کہ راشی عہدیدار 2 مکانات ، 4 فلیٹس اور 5 ہاوز پلاٹس ، ورنگل اور حیدرآباد میں رکھتا ہے سونے کے زیورات جن کا وزن 782 گرامس مالیت 8,27,380 روپئے ہے ۔ چاندی کے زیورات 230 گرامس ، مالیت 30,000 روپئے ہے ۔ انشورنس پے منٹس ، بینک بیالنس ، پروموسری نوٹس وغیرہ جملہ 2.54 کروڑ روپئے کے مالک ہونے کا پتہ لگا ۔ عہدیدار کو گرفتار کر کے معزز فرسٹ ایڈیشنل اسپیشل جج برائے ایس پی ای اور اے سی بی کیسیس ، حیدرآباد میں پیش کیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں ۔۔
شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل
حیدرآباد /27 اگست ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ جواہر نگر میں ایک شخص نے ناجائز تعلقات کے شبہ پر اپنی بیوی کا قتل کردیا ۔ سائبرآباد کے علاقہ جواہر نگر پولیس حدو میں یہ واردات پیش آئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ رینوکا کا قتل اس کے شوہر وینکٹیش نے مبینہ طورپر کیا ۔ ان کی شادی دو سال قبل ہوئی تھی اور وینکٹیش کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا ۔ اس نے گلا گھونٹ کر بیوی کا قتل کردیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
سڑک حادثات میں ایک نام کی دو خواتین فوت
حیدرآباد /27 اگست ( سیاست نیوز ) اپل اور ترملگیری کے علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں ایک ہی نام کی دو خواتین فوت ہوگئیں ۔ اپل پولیس کے مطابق 32 سالہ کے بالامنی جو اپل علاقہ کے ساکن کرشنا کی بیوی 25 اگست کو آر ٹی سی بس میں سفر کر رہی تھی کہ حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ خاتون چوارہے پر بس سے اترنے کی کوشش کے درمیان زخمی ہوگئی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ ترملگیری پولیس کے مطابق 45 سالہ بالامنی جو ترکاپلی علاقہ کے ساکن راملو کی بیوی 6 اگست کو دن سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی تھی ۔ جو کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔
جھلس جانے والے شخص کی موت
حیدرآباد /27 اگست ( سیاست نیوز ) نریڈمیٹ کے علاقہ میں مشتبہ طور پرجھلس کر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ بالراج جو پیشہ سے کار ڈرائیور تھا ۔ نریڈمیٹ کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شحص  24 اگست کو اپنے مکان میں پکوان کے دوران مشتبہ طور پر جھلس کر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جو کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔
ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک
حیدرآباد /27 اگست ( سیاست نیوز ) صنعت نگر کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 35 سالہ ناگی ریڈی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا تاہم ریلوے پولیس کو اس شخص کے متعلق مزید تفصیلات حاصل نہ ہوسکے ۔ ریلوے پولیس کے مطابق یہ شخص فتح نگر اور صنعت نگر کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کے دھکہ سے زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
ڈپٹی ای ای آبرسانی رشوت کے الزام میں گرفتار
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : ڈائرکٹر جنرل اے سی بی ، اے پی حیدرآباد کے بموجب انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے 26 اگست کو دوپہر 2 بجکر 35 منٹ پر سری ڈی وینکٹا رامنا ، ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر ، واٹر سپلائی ، میونسپل آفیس ، سریکاکلم کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جب وہ واٹر کنکشن کی فراہمی کے لیے شکایت کنندہ سے 9000 روپئے رقم بطور رشوت طلب و قبول کر رہے تھے ۔ رقم ڈپٹی ای ای کی پینٹ کی دائیں جیب سے بازیاب کرلی گئی ۔ کیمیکل جانچ کا مثبت نتیجہ آیا ۔ راشی عہدیدار کو معزز اے سی بی عدالت ، وشاکھا پٹنم کے اجلاس پر پیش کردیا گیا ۔۔
گنیش تہوار کے لیے جبراً وصولی پر انتباہ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست (سیاست  نیوز) کمشنر پولیس حیدرآباد نے گنیش تہوار کے پیش نظر جبراً چندہ وصولی کے خلاف انتباہ دیا ہے۔ 17 ستمبر سے آغاز ہونے والے گنیش تہوار کے دوران جبراً چندہ وصولی کرنے میں ملوث نہ ہونے مشورہ دیا ہے کیونکہ اس حرکت سے دیگر فرقوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے اور امن و ضبط کو برقرار رکھنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ جو شخص جبراً چندہ وصولی کرتے نظر آئے  تو اسے گرفتار کر کے سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں کمشنر پولیس نے ایک اعلامیہ بھی جاری کرتے ہوئے جبراً چندہ وصولی پر امتناع عائد کی ہے۔
شہر میں 13 انسپکٹران کے تبادلے
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست (سیاست  نیوز)  کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر مہیندر ریڈی نے سٹی سے وابستہ 13 انسپکٹران کے تبادلے عمل میں لائے۔ پی ستیش جو ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون سے وابستہ تھے، انہیں ڈیٹکٹیو انسپکٹر ایس آر نگر مقرر کیا گیا ہے۔ ڈی سنتوش کمار کو ایڈیشنل انسپکٹر مشیر آباد ، مسٹر منوج کمار انسپکٹر کنچن باغ کو انسپکٹر چھتری ناکہ مقرر کیا گیا ہے۔ جی لکشمن کو ایڈیشنل انسپکٹر نلہ گنٹہ ، این شنکر ڈیٹکٹیو انسپکٹر ایس آر نگر و کنچن باغ ، کے ناگیشور راؤ کو ایڈیشنل انسپکٹر سعید آباد، این رامو کو ڈی سی پی نارتھ زون ایرپورٹ ڈیوٹی ، کے پی راجیہ کو ایڈیشنل انسپکٹر آصف نگر ، ردرا بھاسکر ایڈیشنل انسپکٹر بہادر پورہ کو انسپکٹر کالا پتھر ، ڈی سدھیر ریڈی کو سی سی ایس ، محمد حبیب اللہ خان کو ایڈیشنل انسپکٹر کالا پتھر ، جی رمیش کو ایڈیشنل انسپکٹر ملک پیٹ اور چندر شیکھر ریڈی کو ایڈیشنل انسپکٹر رین بازار مقرر کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT