Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جرائم و حادثات کی روک تھام اولین ترجیح

جرائم و حادثات کی روک تھام اولین ترجیح

کورٹلہ۔ 12 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اُردو ۔تلگو مسلم صحافیوں پر مشتمل ایک وفد نے 12 جنوری 2016ء بروز منگل 11 بجے دن دفتر سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ پہنچ کر مسٹر راج شیکھر راجو کے سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ کی حیثیت سے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے پر اُ ن کی گلپوشی کرتے ہوئے اُنھیں مبارکباد دی۔اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جناب راج شیکھر راجو سرکل انسپکٹر آ ف کورٹلہ نے کہا کہ شہر کورٹلہ میں بڑھتی ٹریفک سے ہونے والے حادثات کی روک تھام ’محکمہ آبکاری کے عہدیداروں سے تعاون کے ذریعہ گوڑمبے کی روک تھام اور امن و امان کی برقراری کے اقدامات کرنا ترجیحات میں شامل ہیں۔مٹ پلی سرکل انسپکٹر آف پولیس کی حیثیت سے لااینڈ آرڈر کی برقراری کے سلسلہ میں جو کوشش کئے ہیں ،قابل ستائش ہے ۔جناب محمد عبد السلیم فاروقی روزنامہ سیاست نے کہا کہ فرض شناس عہدیدار اپنی ڈیوٹی کو بخوبی انجام دیتے ہیں تو عوام اُن عہدیداروں کو عزت و احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں ۔اُنہوں نے امید ظاہر کی کہ جناب راج شیکھر راجو سرکل انسپکٹر آف پولیس مٹ پلی کی حیثیت سے مٹ پلی کی عوام کے دلوں پر جو نقوش چھوڑے ہیں۔ کورٹلہ کے عوام سے تعلقات استوار کرتے ہوئے کورٹلہ کے عوام کے دلوں میں اپنا مقام بنائنگے ۔اس موقع پر جناب عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست کورٹلہ نے کورٹلہ کے حالات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ کورٹلہ امن و امان کا گہوارہ ہے غیر مسلموں کے تہوار میں مسلم بھائی اور مسلمانوں کے عیدوں میں غیر مسلم شریک ہوتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ آج غیر معمولی باتوں پر مسلم خواتین اور اُن کے رشتہ دار پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوکر اپنے شوہر اور سسرال والوں کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایتں درج کروارہے ہیں جس سے اختلافات مزید بڑھ رہے ہیں اور طلاق کی نوبت آرہی ہے۔اُنہوں نے سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ سے معمولی معمولی جھگڑوں پر پولیس سے رجوع ہونے والی خواتین اور اُن کے رشتہ دار وں کو شریعت کمیٹی سے رجوع ہونے کا مشورہ دینے کی خواہش کی ۔سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ جناب راج شیکھر راجونے کہا کہ پولیس بھی یہی چاہتی ہے کہ مسلمانو ں کے آپسی مسائل مسلم کمیٹیوں میں حل ہوںلیکن مسلم خواتین ہی اپنے شوہروں اور سسرال والوں کے ظلم و ستم کے خلاف پولیس سے رجوع ہوکر اُن کے خلاف کاروائی کرنے کا اصرار کرتی ہیں۔سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ جناب راج شیکھر راجونے کہا کہ آئندہ جو بھی مسلمانوں کے گھریلوں و خاندانی مسائل ہونگے اُنہیں شرعی کمیٹی سے رجوع ہونے کا مشورہ دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT