Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / جرائم پر قابو پانے ہند۔انڈونیشیا معاہدہ پر دستخط

جرائم پر قابو پانے ہند۔انڈونیشیا معاہدہ پر دستخط

نئی دہلی ۔ 9 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور انڈونیشیا نے ایک معاہدہ پر دستخط کی ہے جس کے تحت دونوں ملکوں کو مطلوب مجرموں کی حوالگی اور تمام جرائم کے معاملوں میں ایک دوسرے سے تعاون کرنا شامل ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ ایک گزٹ اعلامیہ جاری کیا جائے گا جس میں انڈونیشیا کی حکومت کے ساتھ حکومت ہند کے تعاون کی تفصیل شائع کی جائے گی۔ اس معاہدہ کے تحت ہندوستان ملزمین کے خلاف ثبوت پیش کرے گا اور کسی بھی شخص کے خلاف اگر سمن جاری ہوا تو اس کی تعمیل کرے گا۔ انڈونیشیا سے جاری ہونے والے سرچ وارنٹ یا مجرمین کی حوالگی کی اپیل پر بھی عمل آوری کی جائے گی ۔ انڈونیشیا نے بھی اس کے جواب میں ہندوستان کو مطلوب قیدیوں کو حوالے کرے گا۔ وزارت داخلہ نے واضح کردیا کہ اس طرح کے سمن یا گرفتاری وارنٹ  کو داخلی سلامتی ڈیویژن دوم کے ذریعہ روانہ کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT