Tuesday , October 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جرائم کی روک تھام پولیس کا اولین فریضہ

جرائم کی روک تھام پولیس کا اولین فریضہ

نیالکل۔14اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایس آئی حدنور پولیس اسٹیشن لاوا کمارکے تبادلہ سنگاریڈی کے بعد بحیثیت ایس آئی سبھاش کولمی جائزہ حاصل کرنے کے بعد نمائندہ ’’سیاست‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے جرائم و حادثات کی روک تھام کیلئے خصوصی کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ نیالکل منڈل کو جرائم سے پاک کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرقہ ‘ قتل اور فرقہ وارانہ کشیدگی میں ملوث افراد کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا جس میں عوام کا تعاون بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے ظہیرآباد میں کئی قتل اور 22 سرقہ کے وارداتوں کا معمہ حل کرنے کا انکشاف ظاہر کیا ۔ حالت نشہ میں گاڑیوں چلانے والے افراد کو سخت ہدایت دی جارہی ہے ۔ نیالکل منڈل کے 32مواضعات میں عوام کے تحفظ کیلئے پولیس جوانوں کو متعین کیا گیا ہے ۔ پولیس اپنے فرض میں کوتاہی کئے بغیر عوام کے ساتھ ہمدردانہ دوستانہ تعلقات رکھتے ہوئے غیر سماجی عناصر پر کڑی نظر رکھے گی تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ شراب کے غیر قانونی کاروبار کو روکنے کیلئے پولیس متحرک ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عہدیداروں کی ہدایت پر نیالکل میں پٹرولنگ کی جارہی ہے ۔ پولیس کی شعور بیداری مہم کے تحت حادثات میں کمی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جو بھی مسائل ہیں ان کی یکسوئی کیلئے فوری پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوں ۔ ایس آئی سبھاش کولمی نے ’’سیاست نیوز‘‘ کو بتایا کہ ضلع ایس پی میدک بی سومتی کی ہدایت پر شام کے اوقات میں گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اردو زبان شیریں زبان ہے اور اخبار ’’سیاست‘‘ اردو اخبارات میں کافی مقبولیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر گاڑی راں اپنے ساتھ ضروری کاغذات ساتھ رکھیں ۔ ضآبطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کا انتباہ اور قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی تنقیح جاری ہے ۔ اس موقع پر اے ایس عبدالصمد شکیل ‘ رشید احمد ‘ موتی رام و دیگر عہدیدار موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT