Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جرائم کی شرح کم کرنے پولیس کی خصوصی توجہ۔ اکون اگروال

جرائم کی شرح کم کرنے پولیس کی خصوصی توجہ۔ اکون اگروال

بھیمگل۔/13نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)موڑتاڑ پولیس اسٹیشن کا ضلع ڈی آئی جی اکون اگروال نے دورہ کیا اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس جرائم کی شرح کو کم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ عوام اپنے مسائل اور شکایات بے خوف پولیس اسٹیشن پہنچ کر درج کروائیں۔ ڈی آئی  جی نے کہا کہ حادثات کے تدارک اور ٹریفک مسائل سے نمٹنے کیلئے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ لیکر اقدامات کئے جائیں گے۔ بیرون ممالک میں ملازمت کے نام پر دھوکہ دہی کے واقعات کے تدارک کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے اور متاثرین کو امداد کی جائے گی۔ انہوں نے پولیس اسٹیشن کا معائنہ کیا اور تمام ریکارڈس کی تنقیح کی ۔ بعدازاں عہدیداروں کو ہدایت دی کہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرانے والوں کی شکایت پر فوراً توجہ دیتے ہوئے کارروائی کریں ورنہ جرائم میں اضافہ کا سبب بن سکتا ہے۔ ان کے ہمراہ آرمور ڈی ایس پی وشوکمار، بھیمگل سی آئی رمنا ریڈی، سب انسپکٹر اشوک ریڈی اور دوسرے موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT