Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جرائم کے سدباب کیلئے ہر ممکنہ اقدامات

جرائم کے سدباب کیلئے ہر ممکنہ اقدامات

ریاگنگ کے خاتمہ کا اعلان ، ڈی ایس پی سوریہ پیٹ ایم اے رشید کا بیان
سوریاپیٹ ۔ 13 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈی ایس پی سوریہ پیٹ مسٹر ایم اے رشید نے ڈیویژن سوریہ پیٹ میں جرائم کے سدباب کیلئے اپنی جانب سے ممکنہ اقدامات کرنے کا عزم کیا۔ ساتھ ہی ساتھ کالجس میں ریاگنگ کا خاتمہ اپنی اولین ترجیح قرار دینے، ریاگنگ کے مکمل خاتمہ کیلئے بھی اقدامات کا اعلان کیا۔ انہوں نے ضلع ایس پی کی جانب سے متعارف کردہ شی ٹیم و جنا مائتری شعور بیداری مہم کو مستحکم کرتے ہوئے عوام کو انصاف دلانے کا بھی عزم کیا۔ وہ آج سوریہ پیٹ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔ مسٹر ایم اے رشید نے اس موقع پر کہا کہ ڈیویژن سوریہ پیٹ میں جرائم کا پتہ لگانے کیلئے ممکنہ پولیس کی جانب سے نصب کردہ سی سی ٹی وی کیمروں کے حوالے سے بتایا کہ ڈیویژن کے 16 پولیس اسٹیشن حدود میں جرائم کا پتہ لگانے اور جرائم کو کنٹرول کرنے کے مقصد سے 80 سی سی ٹی وی کیمرے کی تنصیب عمل میں لائی گئی۔ عوام کے چہل پہل والے مقامات پر مزید کیمرے بھی نصب کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو اس کا راست فائدہ محکمہ پولیس کو ہوگا۔ ساتھ ہی ساتھ جرائم کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس موقع پر ڈیویژن میں جنا مائتری پولیس معاملات کے قیام پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ کیسوں کی تشکیل سے مواضعات کے مسائل وہیں پر حل ہورہے ہیں جس کی وجہ سے پولیس کو راحت ملی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ڈیویژن میں نظم و ضبط کی برقراری کے لئے اور ٹاؤن میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ پولیس کے ساتھ اپنا تعاون و اشتراک جاری رکھنے کی بھی خواہش کی۔ اس موقع پر ڈیویژن کے سب انسپکٹرس اور دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT