Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / جرالہ اور سری سیلم پروجیکٹس کی آبی سطح میں اضافہ

جرالہ اور سری سیلم پروجیکٹس کی آبی سطح میں اضافہ

حیدرآباد، 7اگست (سیاست ڈاٹ کام)حالیہ بارش کے سبب تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے جرالہ اور آندھراپردیش کے ضلع کرنول کے سری سیلم پروجیکٹکی آبی سطح میں اضافہ ہوا ہے ۔جرالہ پروجیکٹ میں پانی کے بہاؤ کو دیکھتے ہوئے اس کے چار دروازے کھول کر96,333 کیوزک پانی چھوڑا گیا ۔ دوسری طرف کرنول کے سری سیلم پروجیکٹ میں 1700 کیوزک پانی کا بہاؤ دیکھا گیا ۔ اس کی موجودہ سطح853.5 فیٹ درج کی گئی۔ جبکہ مکمل سطح 885 فیٹ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT