Wednesday , September 27 2017
Home / دنیا / جرمنی سے تارکین وطن کی دوبارہ آسٹریا روانگی

جرمنی سے تارکین وطن کی دوبارہ آسٹریا روانگی

برلن ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریا کی پولیس کا کہنا ہے کہ جاریہ ماہ کے آغاز سے ہی روزانہ کی بنیاد پر جرمنی بڑی تعداد میں تارکینِ وطن کو واپس آسٹریا بھجوا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد میں بہت سے ایسے ہیں جن کے پاس اصل دستاویزات نہیں ہیں اور بہت سے ایسے بھی ہیں جو جرمنی کے بجائے کسی اور ملک جانا چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ نئے سال کے آغاز کی شام جرمنی کے شہر کولون میں خواتین پر ہونے والے حملوں کا الزام تارکینِ وطن پر لگایا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں جرمنی کی چانسلر پر بھی دباؤ پڑا ہے۔ ادھر مشرقی جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے۔ وہاں ہزاروں مظاہرین یہ الزام عائد کر رہے ہیں کہ چوری اور خواتین کے خلاف جنسی تشدد کی وجہ تارکینِ وطن کی آمد ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں کو آسٹریا واپس بھجوایا جا رہا ہے وہ شامی باشندے نہیں ہیں۔ آسٹریا کی پولیس نے کہا ہے کہ ان تارکینِ وطن میں زیادہ تر افغان، مراقش اور الجیریا کے باشندے شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT