Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / جرمنی: صوبائی انتخابات میں دائیں بازو کی عوامی پارٹی کی زبردست کامیابی

جرمنی: صوبائی انتخابات میں دائیں بازو کی عوامی پارٹی کی زبردست کامیابی

برلن ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تین جرمن صوبوں میں کل اتوار کو منعقدہ صوبائی پارلیمانی انتخابات کے نتائج کو چانسلر انگیلا میرکل کی تارکین وطن نوازپالیسیوں کیلئے ایک بڑا دھکہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ان انتخابات میں دائیں بازو کی عوامی پارٹی اے ایف ڈی کو زبردست کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ صوبہ سیکسنی انہالٹ میں اس جماعت کو 24 فیصد ووٹ ملے ہیں اور یہ کرسچین ڈیموکریٹک یونین سی ڈی یو کے بعد دوسری مضبوط ترین سیاسی قوت کے طور پر سامنے آئی ہے۔ اس صوبہ میں سی ڈی یو کو سابقہ انتخابات کے مقابلے میں تقریباً 30 فیصد کم ووٹ ملے ہیں۔ صوبہ باڈن ورٹمبرگ میں گرین پارٹی 30 فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیاب ترین سیاسی قوت رہی۔

TOPPOPULARRECENT