Thursday , May 25 2017
Home / دنیا / جرمنی میں اسلام کے خلاف مظاہرہ

جرمنی میں اسلام کے خلاف مظاہرہ

جرمنی کے شہر کلون میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت ’اے ایف ڈی‘ کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں ممکنہ تشدد کے پیشِ نظر صیانت کے لیے ہزاروں پولیس ملازمین تعینات کیے گئے ہیں۔کلون شہر میں سنیچر کو ہونے والے اس مظاہرے کی کال بائیں بازو کے خیالات رکھنے والے کارکنوں نے دی تھی۔مظاہرے میں شامل افراد نے پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں جن پر درج ہے کہ ’ نازیوں کو روکا جائے۔‘کچھ مظاہرین نے ہوٹل کے داخلی راستے کو بلاک کرنے کی کوشش بھی کی۔پولیس کا خیال ہے کہ اس مظاہرے میں پچاس ہزار تک افراد شریک ہوں گے جس کی وجہ سے سکیورٹی کے لیے چار ہزار پولیس افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق شہر کا ماحول تناؤ کا شکار ہے۔کلون پولیس کے سربراہ کے بقول ان کو ملنے والی معلومات کے مطابق اس مظاہرے میں کئی ہزار بائیں بازو کے انتہا پسند اور کئی پر تشدد افراد بھی شریک ہوں گے۔جس ہوٹل میں مظاہرین کو داخل ہونے سے روکنے کے لیے مسلح پولیس افسران تعینات ہیں۔ہوٹل کے باہر ہونے والی جھڑپوں میں پولیس سمیت لوگوں کے زخمی ہونے اور گرفتاریوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ صبح تقریباً ایک سو افراد نے پولیس کا گھیرا توڑ کر ہوٹل میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ گزشتہ برس اے ایف ڈی کی جرمن شہر سٹڈ گارڈ میں ہونے والی کانفرنس کے دوران بھی سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT