Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / جرمنی میں دہشت گردی کی سازش ناکام، تین گرفتار

جرمنی میں دہشت گردی کی سازش ناکام، تین گرفتار

برلن ۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کے حکام نے دہشت گردی کی ایک خطرناک سازش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس نے مغربی جرمنی کے ڈوسلڈورف شہر میں ایک چھاپے کے دوران تین مشتبہ داعشی دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ حراست میں لیے گئے تینوں شدت پسندوں کا تعلق شام سے ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے شدت پسندوں نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ ڈوسلڈورف شہر میں داعش کی خاطر خود کش حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ جرمنی کے فیڈرل پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے جن تین شامی دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے وہ کل چار افراد پر مشمل ایک گروپ ہے جن کی شناخت 27 سالہ حمزہ، 25 سالہ ماجود بی،31 سالہ عبدالرحمان اے کے کے ناموں سے گئی ہے۔ ان تینوں کو نورتھ رائن، فیسٹفالیا برانڈبربرگ اور باڈن فورٹمبرگ سے مکانات کی تلاشی کی کارروائیوں کے دوران حراست میں لیا گیا۔ جرمنی کے ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے چار رکنی سیل میں شامل 25 سالہ صالح اے نے بتایا کہ اس کے دو دوسرے ساتھیوں نے 2014ء میں داعش میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد انہیں مغربی جرمنی یں خود کش حملوں کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT