Monday , August 21 2017
Home / دنیا / جرمنی میں ناٹو کی فوجی مشقیں

جرمنی میں ناٹو کی فوجی مشقیں

برلن ۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ناٹو کے 1000 سے زیادہ پیرا ٹروپرس نے طیارہ سے جرمنی کی فضاء میں چھلانگ لگا دی۔ یہ ناٹو کی سب سے بڑی فضائی تربیتی مشق تھی جو سرد جنگ کے خاتمہ کے بعد یوروپ کے کسی ملک میں کی گئی ناٹو کی جانب سے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے یوکرین کے بحران کے پیش نظر 11 رکنی ناٹو نے فضائی فوجی مشقیں کی ہیں۔ ان پیراٹروپرس کی تربیت امریکہ میں ہوئی تھی۔ سردجنگ کے دوران امریکہ اور روس میں صف آرائی جاری تھی، جس کا خاتمہ سوویت یونین کے انتشار کے ساتھ ہی ہوگیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT