Friday , September 22 2017
Home / دنیا / جرمنی میں ٹرمپ اور پوٹن کی خفیہ ملاقات بھی ہوئی تھی : وائیٹ ہاؤس

جرمنی میں ٹرمپ اور پوٹن کی خفیہ ملاقات بھی ہوئی تھی : وائیٹ ہاؤس

واشنگٹن ۔ 19 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : یہاں اس بات کے چرچے عام ہوتے جارہے ہیں کہ گذشتہ ماہ جرمنی میں G-20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کے دوران سرکاری طور پر تو سربراہان مملکت نے شرکت کی تھی اور ان سب کی خیر سگالی اور رسمی ملاقات بھی ہوئی تھی لیکن صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب سے دوبار خفیہ بات چیت بھی کی تھی تاہم بات چیت کس موضوع پر ہوئی تھی اس کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا ۔ وائیٹ ہاؤس ترجمان شین اسپائسر نے بتایا کہ ٹرمپ اور پوٹن نے G-20 چوٹی کانفرنس میں شریک سربراہان مملکت کے اعزاز میں ترتیب دئیے گئے عشائیہ کے دوران بات چیت کی تھی تاہم عشائیہ سے قبل ایک خفیہ رسمی ملاقات بھی ہوئی تھی جو دو گھنٹوں تک جاری رہی ۔ البتہ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بات چیت کا موضوع کیا تھا ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ایکبار پھر ضروری ہے کہ امریکی انٹلی جنس عہدیدار نے روسی حکومت پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کو کامیاب کرنے روسی حکومت نے مداخلت کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT