Wednesday , July 26 2017
Home / دنیا / جرمنی میں پوٹن ۔اردغان ملاقات کا امکان

جرمنی میں پوٹن ۔اردغان ملاقات کا امکان

ماسکو، یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام)روسی صدر ولادیمیرپوٹن اپنے ترک ہم منصب طیب اردغان کے ساتھ جرمن شہر ہیمبرگ میں 7 جولائی سے ہونے والی جی -20 چوٹی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کرسکتے ہیں۔طاس خبر رساں ایجنسی نے کریملن کے حوالے سے آج یہ خبر دی ہے ۔

پوٹن نے مرکل سے جی 20
چوٹی کانفرنس پر تبادلہ خیال کیا
ماسکو۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ 7 جولائی سے ہونے والی جی 20 چوٹی کانفرنس سے متعلق آج فون پر تبادلہ خیال کیا۔کریملن نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں قائدین نے پیرس

ماحولیاتی سمجھوتہ اور دو طرفہ امور پر بات چیت کی۔
ڈھاکہ دہشت گرد حملے کا ایک سال
مہلوکین کو خراج
ڈھاکہ۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں دہشت گرد حملے کا ایک سال پورا ہوگیا جبکہ ایک مشہور کیفے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ملک میں مذہبی انتہاپسندی کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم جاری ہے اور اس حملے میں ملوث 5 دہشت گرد ہنوز مفرور ہیں۔ ہولے آرٹیسن بیکری اور او کچن ریسٹورینٹ کو حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 22 افراد بشمول ایک ہندوستانی لڑکی ہلاک ہوگئے تھے۔ آج اس مقام پر مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے پہنچ کر مہلوکین کو خراج پیش کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT