Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / جرمنی نے 2006 ورلڈکپ میزبانی کیلئے رشوت دی : ڈیر اسپیگل

جرمنی نے 2006 ورلڈکپ میزبانی کیلئے رشوت دی : ڈیر اسپیگل

برلن۔21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) جرمن میگزین ڈیر اسپیگل نے انکشاف کیا ہے کہ جرمن فٹبال اسویسی ایشن کی جانب سے 2006 کے ورلڈ کپ فٹ بال کی میزبانی کے ووٹ کے حصول کے لئے ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوباگو سے تعلق رکھنے والے فیفا کے سابق نائب صدر جیک وارنر کو 5 ملین یورو ادا کئے گئے۔ اے ایف پی کے مطابق نیوز میگزین نے اکتوبر میں انکشاف کیا تھا کہ جرمنی نے مبینہ طورپر میزبانی کے حصول کے لئے ووٹ خریدے تھے اور کہا تھا کہ ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے حکام اور جرمن اسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ ہوا تھا۔وارنر اس وقت شمالی امریکہ، وسطی امریکہ اور کیربیئن فٹبال کنفیڈریشن کے صدر تھے اور وہ امریکی اٹارنی جنرل کی جانب سے ابتدا میں رشوت اور کرپشن کے الزام میں نامزد کئے جانے والے 14 افراد کی فہرست میں تھے۔جرمن فٹبال اسوسی ایشن نے معاہدے کا اعتراف تو کیا تاہم اس کہا تھا کہ یہ صرف ایک ڈرافٹ تھا۔ میگزین کے مطابق جرمنی کی جانب سے وارنر کو دی گئی پیشکش میں ورلڈکپ کی مہنگی ترین ایک ہزار ٹکٹیں بھی شامل تھیں جنھیں وارنر سینکڑوں اور ہزاروں ڈالرز میں فروخت کرنے کے مجاز قرار دیئے گئے۔رپورٹ کے مطابق متعلقہ معاہدے کے حساب سے رابطہ کار کو2 لاکھ 40 ہزار ڈالر ملیں گے، جس میں 4 ملین ڈالر مالیت کی اشیاء جس میں ایڈی ڈاز کے فٹبال، بیگ اور جوتے کیربیئن بھیجنے تھے۔اس معاہدے میں جرمن لیگ کی ٹیم بائرن میونخ بھی مبینہ طورپر شامل تھی۔رپورٹ کے مطابق معاہدے میں طے پایا تھا کہ جرمن اسوسی ایشن کو ٹرینڈاڈ اور ٹوباگو کے 30 ہزار جھنڈے اور 8 کوالفکیشن گیمز کے ٹکٹوں کی پرنٹنگ بھی کرنا تھا۔ نومبرمیں جرمنی کے اخبار کی رپورٹ کے بعد جرمن اسوسی ایشن نے شمالی امریکہ، وسطی امریکہ اور کیربیئن فٹبال کنفیڈریشن سے ڈرافٹ کی موجودگی کا اعتراف کیا تھا۔جرمنی میں اس نیلامی میں میزبانی کے حقوق کے حصول میں جنوبی افریقہ کو 11 کے مقابلے میں 12 ووٹ سے شکست دی تھی جبکہ ڈی اسپیگل نے اکتوبر میں انکشاف کیا تھا کہ جرمنی نے فیفا کو نیلامی میں ووٹ خریدنے کے لئے 6.7 ملین یورو ادا کئے تھے۔جرمن حکام نے الزامات کی تفتیش شروع کر دی تھی اور جرمن پولیس نے جرمن فٹبال فیڈریشن کے دفاتر میں چھاپے مارے تھے۔ پراسیکیوٹر کے بموجب  انھوں نے فیڈریشن کے تین حکام کے خلاف ٹیکس کی تحقیقات کی شروع کی ہیں لیکن معیاد ختم ہونے ہر تحقیقات جاری نہیں رکھی جاسکیں۔جرمن فٹبال فیڈریشن کے دونوں سابق چیف وولفسبرگ اور بیکنبور نے میزبانی کے حصول میں کسی قسم کی غیر قانونی کام اور اور فیڈریشن پر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT