Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / جرمنی کی ریفری بیبینا کو نیا ریکاڈر

جرمنی کی ریفری بیبینا کو نیا ریکاڈر

برلن۔11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )جرمنی کی بیبینا اسٹینہاس یورپ کی کسی بھی ٹاپ لیگ میں پہلی خاتون ریفری بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔بیبینا اسٹینہاس نے پہلی خاتون ریفری بننے کارنامہ گزشتہ روز جرمن فٹبال لیگ میں ہیرتھا برلن اور ویرڈربریمین کا میچ سپروائز کرکے انجام دیا۔ 38سالہ بیبینا جرمن، انگلش، فرنچ ، اٹالین اور اسپینش لیگ میں پہلی مرتبہ خاتون ریفری بنیں۔اس سے قبل جرمن لیگ کے منعقدہ دو ابتدائی راؤنڈ میں انھیں ذمے داری نہیں مل پائی تھی تاہم تیسرے راؤنڈ میں انھیں بطور ریفری ٹاپ لیگ میں اپنے کرئیر کا آغازکا موقع ملا، وہ اس سے قبل ویمنزچیمپئنز لیگ فائنل اور 2012 لندن اولمپکس ٹورنمنٹ کے فائنل میں بھی ریفری کی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT