Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / جرمنی کے تعلیمی اداروں میںہندوستانی زبانوں کی تعلیم

جرمنی کے تعلیمی اداروں میںہندوستانی زبانوں کی تعلیم

برلن 27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی اپنے تعلیمی اداروں میں ہندوستانی زبانوں بشمول سنسکرت کو پڑھائے جانے کی تیاریاں کررہا ہے کیوں کہ اس سلسلہ میں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت ہوئی ہے اور یہ اس وقت کی بات ہے جب متنازعہ جرمن زبان کو لیکر گزشتہ سال دونوں ممالک کے تعلقات کے درمیان تلخیاں پیدا ہوگئی تھیں۔ اس معاملہ میں اکٹوبر میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے دورۂ ہند کے موقع پر قرارداد کے بارے میں باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ کل یہی موضوع وزیر خارجہ ہند سشما سوراج کی اپنے جرمن ہم منصب فرینک والٹر اسٹینمائر اور جرمن وزیر تعلیم جوہانہ وانکا سے ہوئی ملاقات کے دوران زیربحث رہا۔ گزشتہ کچھ برسوں میں جرمنی میں تعلیم حاصل کرنے والے ہندوستانی طلباء کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ فی الحال زائداز 10,000 ہندوستانی طلباء جرمنی میں زیرتعلیم ہیں جبکہ 800 جرمن طلباء ہندوستان میں مختلف کورسیس کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT