Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / جرمن بیکری مقدمہ کا آج اہم فیصلہ

جرمن بیکری مقدمہ کا آج اہم فیصلہ

ممبئی ۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بمبئی ہائیکورٹ امکان ہیکہ 2010ء پونے جرمن بیکری دھماکہ مقدمہ کے تنہا مجرم حمایت بیگ کو سنائی گئی سزائے موت کی توثیق پر کل اپنا فیصلہ سنائے گی۔ جسٹس این ایچ پاٹل اور جسٹس ایس بی شکرے پر مشتمل ڈیویژن بنچ حکومت مہاراشٹرا اور حمایت بیگ کی اپیل پر اپنا فیصلہ کل سنانے کی توقع ہے۔ حمایت بیگ کو فیصلہ کے وقت ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہیکہ حمایت بیگ دہشت گرد تنظیم انڈین مجاہدین کا رکن ہے اور اسے جرمن بیکری دھماکہ میں ملوث ہونے پر ستمبر 2010ء میں گرفتار کیا گیا تھا اس دھماکہ میں 17 افراد ہلاک اور 58 زخمی ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT