Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / جرمن سرحدوں کی نگرانی میں توسیع

جرمن سرحدوں کی نگرانی میں توسیع

برلن14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی نے اپنی قومی سرحدوں کی نگرانی کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔ حکام نے بتایا کہ جرمنی کی آسٹریا سے ملنے والی سرحد سے گزرنے والوں کی سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کا عمل اس ماہ کے آخر تک جاری رہے گا۔ شینگن زون کا حصہ ہونے کے باعث جرمنی کی کسی بھی سرحد پر ویزا وغیرہ چیک نہیں کیا جاتا۔ تاہم مہاجرین کے بحران کی وجہ سے برلن حکومت یہ قدم اٹھانے پر مجبور ہوئی۔ ستمبر کے بعد سے اس نگرانی کی مدت میں یہ دوسری توسیع ہے۔

TOPPOPULARRECENT