Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / جرمن کے گردوارہ میں دھماکہ ، بشمول سکھ گرنتھی 3افراد زخمی

جرمن کے گردوارہ میں دھماکہ ، بشمول سکھ گرنتھی 3افراد زخمی

برلن ۔ /17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جرمن کے مغربی شہرایسن میں واقع ایک گردوارہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں بشمول ایک سکھ گرانتھی تین افراد زخمی ہوگئے ۔ ہندوستان نے اس دھماکہ کو ایک دانستہ حرکت قرار دیتے ہوئے اس پر سخت افسوس اور برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ عینی شاہدین نے کہاہے کہ نانک سرست سنگ دربار گردوارہ میں کل 7 بجے شام شادی کی ایک تقریب منعقد ہورہی تھی کہ باب الداخلہ پر ’’ایک قسم کا بم ‘‘ پھٹ پڑا ۔ شادی کافی دیر سے شروع ہوئی اس تقریبا میں 200 افراد شرکت کررہے تھے جن میں بچوں کی قابل لحاظ تعداد بھی شامل تھی ۔ وزیر خارجہ سشما سواراج نے جو ایران کے دورہ پر ہیں کہا کہ انہوں نے جرمنی میں متعینہ ہندوستانی تعمیر گرجیت سنگھ کو ہدایت کی ہے کہ اس واقعہ کے بارے میں اعلیٰ ترین تک پر نمائندگی کی جائے ۔  وزارت امور خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’جرمن کے ایسن میں واقع گردوارہ پر ہوئے دھماکہ کی اطلاع پر سخت تکلیف پہونچی ہے ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT