Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / جرنلسٹ قتل کیس میں شہاب الدین ملزم نامزد

جرنلسٹ قتل کیس میں شہاب الدین ملزم نامزد

مظفرپور 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے آج سابق آر جے ڈی ایم پی اور طاقتور لیڈر محمد شہاب الدین کو جرنلسٹ راج دیو رنجن قتل کیس میں ملزم نامزد کیا ہے۔ سی بی آئی اسپیشل کورٹ کے حکمنامے کے مطابق شہاب الدین کو ویڈیو کانفرنسنگ سہولت کے ذریعہ یہاں خصوصی جج انوپم کماری کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ شہاب الدین اِس قتل کیس میں 10 واں ملزم ہے۔ خصوصی عدالت نے 22 مئی کو سی بی آئی کی عرضی پر شہاب الدین کے خلاف پیشی کا وارنٹ جاری کیا تھا کہ اُنھیں ٹرائیل کے لئے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پیش کیا جائے۔ سی بی آئی نے اُسی روز ایک درخواست داخل کرتے ہوئے اِس کیس میں شہاب الدین کو ملزم بنایا تھا۔ سی بی آئی کونسل نے بیان دیا کہ وہ عنقریب چارج شیٹ شہاب الدین کے خلاف داخل کریں گے جو موجودہ طور پر قومی دارالحکومت کی ہائی سکیورٹی والی تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ ممتاز تحقیقاتی ایجنسی پہلے ہی اِس کیس میں 7 ملزمین کے خلاف فرد جرم عائد کرچکی ہے جبکہ دو ملزمین محمد جاوید اور محمد کیف ضمانت پر ہیں۔
سانپ کا 70 کروڑ روپئے مالیتی زہر ضبط
سلیگوڈی 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سشاستر سیما بَل (ایس ایس بی) اور کسٹمز والوں نے دو افراد کو پکڑا ہے جن کے قبضہ سے دو مرتبانوں میں سانپ کا زہر برآمد ہوا جس کی مارکٹ قدر تقریباً 70 کروڑ روپئے ہوتی ہے۔ یہ واقعہ مغربی بنگال کے ضلع دارجلنگ کا ہے۔ ایک عہدیدار نے کہاکہ ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایس ایس بی کے 41 ویں بٹالین اور سلیگوڈی کے کسٹمز عہدیداروں نے جوائنٹ آپریشن شروع کیا اور بتاسی اور پانی ٹینکی کے درمیان ایک علاقہ سے دو افراد کو پکڑا۔ ایس ایس بی بٹالین کے کمانڈنٹ راجیو رانا نے بتایا کہ دونوں محروسین سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT