Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / جرنلسٹ قتل کیس میں شہاب الدین کیخلاف چارج شیٹ

جرنلسٹ قتل کیس میں شہاب الدین کیخلاف چارج شیٹ

مظفر 22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی کے سابق رکن پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کے خلافسی بی آئی نے آج یہاں ایک خصوصی عدالت میں چارج شیٹ پیش کی جو گزشتہ سال مئی میں ایک جرنلسٹ راج دیو رنجن کی ہلاکت میں مجرمانہ سازش اور قتل سے متعلق ہے۔ اس کیس کے تحقیقاتی افسر سنیل سنگھ راوت اور وکیل استغاثہ دیپ نارائن نے شہاب الدین اور دیگر چھ ملزمین کے خلاف چارج شیٹ پیش کی۔ شہاب الدین حلقہ سیوان سے چار مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوچکے ہیں۔ وکیل صفائی شرد سنہا نے کہاکہ سی بی آئی جج انوپم کماری کے اجلاس پر چارج شیٹ پیش کی گئی۔ اس چارج شیٹ میں شہاب الدین کے علاوہ دیگر ملزمین میں اظہرالدین بیگ عرف لڈن میاں، رشی کمار جیسوال، روہت کمار سونی، وجئے کمار گپتا، رنجیت کمار اور سونو کمار گپتا شامل ہیں۔ سی بی آئی کی طرف سے پیش کردہ یہ ضمنی چارج شیٹ ہے کیوں کہ یہ ایجنسی ڈسمبر 2016 ء میں ایک ملزم کے خلاف پہلے ہی چارج شیٹ پیش کرچکی ہے۔ بہار پولیس نے اس مقدمہ میں چھ افراد کے خلاف چارج شیٹ پیش کی تھی۔ بعدازاں یہ مقدمہ سی بی آئی کے سپرد کردیا گیا تھا اور تاحال آٹھ افراد کے خلاف چارج شیٹ پیش کی جاچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT