Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / جرنلسٹ قتل کیس میں 3 ملزمین گرفتار

جرنلسٹ قتل کیس میں 3 ملزمین گرفتار

احمد آباد ۔ 24 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : گجرات کے ضلع جوناگڑھ میں ایک جرنلسٹ کے قتل کے سلسلہ میں آج 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ پولیس نے تحقیقات میں یہ پتہ چلایا ہے کہ جرم کی وجہ رقم کا تنازعہ ہے ۔ راجکوٹ سے شائع ہونے والے گجراتی روزنامہ جئے ہند سنجے سماچار کے بیورو چیف 53 سالہ کشور داوے کو پیر کی شب ونجارا چوک علاقہ میں واقع اخبار کے دفتر میں چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا گیا تھا ۔ جوناگڑھ بی ڈیویژن کے پولیس انسپکٹر ایم ایم مکھوانہ نے بتایا کہ جرنلسٹ کے قتل میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ مقتول داوے کا ملزمین کے ساتھ ٹرانسپورٹ بزنس تھا ۔اور رقومات کی ادائیگی پر تنازعہ کے باعث انہیں مار دیا گیا جب کہ گرفتار ملزمین کی شناخت فیروز قاسم بھائی حالہ ، سنجے رام راتھوڈ اور عارف اسلم سعید کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT